Advertisement

پی ایس ایل7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کولر کیڈمور اور یاسر خان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم یاسر 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کیڈمور نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حیدر علی نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان شیعب ملک بیٹنگ کے لیے آئے اور انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے وہ 48 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

Advertisement

تاہم پشاور زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسین طلعت تھے جنہوں نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ شرفین ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ ٹیم کو فتحیاب نہ کرواسکے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جیمز فالکنر اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول سمیڈ اور احسن علی نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

Advertisement

اوپنر ول سمیڈ نے 97 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ احسن علی 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی اور بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ بین ڈکٹ 0، افتخار احمد 8 ، محمد نواز 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سمین گل اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

کوئٹہ کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ، ول اسمیڈ ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، سہیل تنویر، محمد نواز، محمد حسنین ، جیمز فولکنر، نسیم شاہ اور محمد عاشر قریشی شامل ہیں۔

پشاور کی ٹیم میں شعیب ملک کے علاوہ  ٹام کوہلر کیڈمور،یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ،بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر ، سمین گل اور پیٹ براؤن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version