Advertisement

حارث رؤف اور محمد حسنین کی شاندار بالنگ کا سلسلہ جاری

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی شاندار بالنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔

https://twitter.com/StarsBBL/status/1481548198397509635

انہوں نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک کیچ بھی پکڑا۔

https://twitter.com/StarsBBL/status/1481553677970468875

Advertisement

واضح رہے کہ حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں یہ آخری میچ تھا۔ میچ کے بعد وہ پی ایس ایل کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو جوائن کرنے کے لیے وطن روانہ ہوجائیں گے۔

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ  کے نویں سیز ن میں صرف 10 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے کرکٹ ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔

دسویں سیزن میں وہ بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی  بالر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر ز کی نمائندگی کرنے والے ایک اور پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے بھی بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے31 رنز کے عوض ایک حاصل کی۔

https://twitter.com/BBL/status/1481507386191859714

یاد رہے کہ انہوں نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ میڈن اوور کرکے لیگ میں دھماکے دار انٹری کی  تھی۔

Advertisement

https://twitter.com/7Cricket/status/1477583646466838528

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version