Advertisement

شاہ نواز دھانی حسن علی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پر امید

ملتان سلطانز کے باؤلر شاہ نواز دھانی اس سیزن میں حسن علی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پر امید ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں حسن علی کا ریکارڈ توڑ دوں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی طرح اس سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ٹاپ باؤلر بننا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لوگوں نے وزیر خارجہ کا خطاب دیا جس سے خوب لطف اٹھایا۔

واضح رہے کہ شاہ نواز دھانی نے قومی ٹیم میں  گذشتہ سال 22 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

علاوہ ازیں شاہ نواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر دو میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 47 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 میچز کھیل کر 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version