Advertisement

مٹھی میں تین روزہ تھر جیپ ریلی اور تھر اسپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

محکمہ سندھ اسپورٹس کی جانب سے مٹھی میں تین روزہ تھر جیپ ریلی اور تھر اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کل سے ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مٹھی میں تین روزہ تھر جیپ ریلی اور تھر اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کل سے ہوگا جس کے لیے مٹھی کے ماروی اسٹیڈیم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

مٹھی کے ماروی اسٹیڈیم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد گاڑیوں کی فٹننس چیک کی جارہی ہے، تھر جیپ ریلی میں چار خواتین، کچھ تھر کے لوکل ڈرائیورز سمیت 100 سے زائد ڈرائیورز حصہ لیں گے جبکہ ملک کے نامور ڈرائیورز صاحبزادہ سلطان، میر نادر مگسی بھی ریس میں حصہ لیں گے۔

کل گاڑیوں کا کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا جبکہ 15 تاريخ کو پروڈکشن کلاس گاڑیوں کی ریس صبح نو بجے شروع ہوگی جبکہ اس دوران اونٹ، گھوڑ دوڑ پہلوانوں کا ملاکھڑا سمیت  میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مٹھی سے 9 کلومیٹر چیلھار روڈ پر کھاریو اسٹاپ پر گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

Advertisement

تین روزہ تھر جیپ ریلی اور تھر اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے ممبران شرکت کریں گے جو فاتح کھلاڑیوں کو انعامات اور شیلڈز تقسیم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version