پی ایس ایل 7: لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات پر اہم اجلاس

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات اور سیکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں منعقدہ اجلاس کی نگرانی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی، اس اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی ہے۔
PCB Chairman Ramiz Raja held a meeting today at Lahore to discuss the security plans for HBL PSL 7. pic.twitter.com/3msxNm9RUz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 10, 2022
اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور سمیت صوبائی حکومت کے دیگر سیکورٹی احکام نے شرکت کی، جس میں پی ایس ایل کے میچز کی سیکورٹی اور اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اسٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا، اسی دوران لیگ کے دونوں میں اسٹیڈیم کے اردگرد مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News