Advertisement

تاریخی جیت کے قریب پہنچ کر بنگلا دیش کو بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی  لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے قریب پہنچ کر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلا دیش کے اوپننگ بلے باز محمود الحسن جوئے پریکٹس کے دوران انگلی کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف  جاری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ سیریز کے بقیہ میچز کے لیے  بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) کے فزیو نے بتایا کہ محمودالحسن  کو فیلڈنگ کے دوران دائیں ہاتھ کی تیسری اور چوتھی انگلی کے درمیان چوٹ لگی اور انہیں تین ٹانکے لگے ہیں۔

فزیو نے مزید کہا کہ انہیں سات سے دس دن تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ ہم انہیں وہ تمام ادویات فراہم کر رہے ہیں جس کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ محمود الحسن نے بے اوول میں جاری میچ میں کیویز کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ  نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 458  رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی بدولت بنگلا دیش کو 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

Advertisement

 جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم  147 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی ہے جبکہ بنگلا دیش کو ابھی بھی  17 رنز کی برتری حاصل ہے اور وہ میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی تاریخی جیت کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل بنگلا دیش ٹیم نیوزی لینڈ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیل ہے تاہم اسے کبھی فتح نصیب نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version