ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پرفارمنس، رمیز راجہ آج کھلاڑیوں کو انعامات دیں گے

لاہور: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو آج کیش انعامات دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ آج بروز جعمہ شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو کیش انعامات دیں گے جبکہ چئیرمین پی سی بی کی جانب سے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہوگی
شاہین شاہ آفریدی کو بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ کرنے پر کیش انعام ملے گا جبکہ محمد رضوان کو بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز بنانے پر انعام ملے گا۔
علاوہ ازیں آصف علی کو افغانستان کے خلاف اوور میں 4 چھکوں پر انعام ملے گا جبکہ تقریب میں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز عابد علی کو بھی انعام دیا جائے گا۔
تقریب میں عابد علی کے علاوہ صرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے 15 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو ایک تقریب میں کیش انعامات دینے کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستقل فتح کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا سےشکست
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو بھی شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News