Advertisement

نوواک جوکووچ کے ویزے کے فیصلے کا انتظار، آسٹریلین اوپن ڈرا تاخیر کا شکار

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے ویزے کے فیصلے کے  انتظار کے باعث آسٹریلین اوپن ڈرا تاخیر کا شکار لگ رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوواک جوکووچ کا دوسری بار ویزا منسوخ ہونے اور غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر آسٹریلین اوپن ٹینس ڈرا کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک جوکووچ کے ویزا کو منسوخ کرنے کے لیے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرسکتے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں جوکووچ کو ممکنہ 21 واں ریکارڈ سے روک سکتا ہے۔

دوسری جانب عدالت کو گمراہ کن معلومات دینے کی وجہ سے جوکووچ پر پانچ سال تک قید کا خطرہ منڈلانے لگا ہے کیونکہ انہوں نے سرکٹ کورٹ کے حلف نامے میں کورونا کی تشخیص کی تاریخ 16 دسمبر درج کی ہے۔

جبکہ گذشتہ دنوں ان کا ویزا منسوخ نہ کیے جانے کے فیصلے کے بعد جوکووچ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ انہیں 16 دسمبر نہیں بلکہ 17 دسمبر کو کورونا کی تشخیص کا علم ہوا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے 16 دسمبر کو عوامی پروگرام میں شرکت کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ جوکووچ جب گزشتہ دنوں آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جوکووچ نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا تھا کہ ان کے پاس درست ویزہ اور آسٹریلین اوپن کے منتظمین کی جانب سے طبی چھوٹ تھی جبکہ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ وہ سفر کے پورے معیار پر اترتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version