Advertisement

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم موجودہ دور کے ڈان بریڈ مین قرار

بابر اعظم موجودہ دور کے ڈان بریڈ مین قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال 2021 کا ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے کپتان اور پاکستان کا فخر بابر اعظم کو گذشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے گذشتہ سال 2021 میں دو ون ڈے سیریز کھیلیں جس میں سے پہلی جنوبی افریقہ اور دوسری انگلینڈ کی ٹیموں کے خلاف کھیلیں۔

Advertisement

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز میں 228 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے جیتنے والے دونوں میچزمیں بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں سنچری جبکہ دوسرے میچ میں 82 گیندوں 94 رنز اسکور کیے تھے۔ علاوہ ازیں بابر اعظم نے انگلینڈ کےخلاف تین میچز میں 177 رنزاسکور کیے تھے جبکہ اس سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کے لئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلادیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے بابر اعظم کے علاوہ قومی بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر اور ومینز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version