چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی برہم

رمیز راجہ کا عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطے کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شرکت نہیں کی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطے کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔
علاوہ ازیں اس اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ویٹنری میڈیکل کونسل کی بریفنگ، پاکستان ہاکی اور اتھلیٹکس فیڈریشن کی بریفنگ اور حلقے میں سڑکوں کی خراب سہولت کے بارے میں راجہ پرویز اشرف کا پوائنٹ آف آرڈر بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ کی رمیز راجہ کو پی ایس ایل میں سندھ کی ٹیم اسپانسر کرنے کی پیشکش
چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوئے جس کے جواب میں سی ایف او جاوہد مرتضی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اس وقت کراچی میں ہیں جس کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔
قوئمہ کمیٹی کے ممبر اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کےحسابات میں بہت ساری شکایات اور اربوں روپے کے گھپلے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی لیٹر لکھا ہے لہذا چیئرمین پی سی بی کو اگلے اجلاس میں شریک ہونا چاہئیے۔
اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی تیاری نہیں ہے اگلے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی تیاری کر کے آئیں جس پر جاوید مرتضی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگلی میٹنگ چیئرمین پی سی بی بریفنگ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News