Advertisement

پی ایس ایل پر کورونا کے وار جاری

پی ایس ایل پر کورونا کے وار جاری ہیں جبکہ فرنچائز پشاور زلمی کی ٹیم کورونا وائرس سے زیادہ متاثر دکھائی دے رہی ہے۔

پی ایس ایل کے انعقاد میں صرف 2 دن باقی ہیں جبکہ اس سے قبل ہی ایونٹ پر کورونا کے وار جاری ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان سمیت اہم کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ گذشتہ روز پی سی بی نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس میں کامران اکمل اور ارشد اقبال شامل تھے۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے جب کہ سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آخری وقت میں اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کافی چیلنجنگ ہیں، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جیت سکے، اس سال جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین کٹنگ پی ایس ایل 7 کے لیے کراچی پہنچ گئے جبکہ وہ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہورہا ہے جس کا پہلا مرحلہ 7 فروری تک جاری رہے جبکہ ابتدائی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version