Advertisement

حارث رؤف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں؟

قومی ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکار قومی ٹیم میں جگہ بنائی آخر وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں جانتے ہیں۔

اپنی صلاحیتوں کو منواکر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کا نجی رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج بھی پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں کہ اگر وہ راولپنڈی سے گوجرانوالہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں شرکت کے لیے نہیں آتے تو آج کہاں ہوتے؟۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹرائلز کے لیے نہ آتے تو شاید آج وہ کوئی سرکاری نوکری کرکے فیملی کو سیٹل کرنے کی سوچ رہے ہوتے جبکہ آج وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ لاہور قلندرز ہی کو دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح تین سال لاہور قلندرز نے ان کی تقری میں کردار ادا کیا ہے وہ کوئی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس تمام سفر کی یادوں کو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں گے۔

انہون نے کہا کہ جب پہلی بار ٹرائلز پر آیا تو ہارڈ بال کا کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کھیلتے ہوئے تجربہ حاصل کیا اور خود کو ہر میچ کے ساتھ بہتر اور جدید کرکٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔

قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان ان سے پلان شیئر کرتے ہیں کہ کس طرح میدان میں اترنا ہے۔ پی ایس ایل کی یہی سوچ ہے کہ خود پر بھروسہ کرنا ہے اور ایک دوسرے کو بیک کرنا ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین سال رہا ہر اس سال ہر کھلاڑی نے اچھا پرفارم کیا جبکہ آئی سی سی ایوارڈز ملنے سے سب کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version