Advertisement

لیجنڈری کرکٹر کا کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

لیجنڈری کرکٹر کا کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے دوسرے کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بابراعظم دوسرے کھلاڑیوں کیلئے مثال ہیں، دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بابراعظم سے سیکھنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی ٹائمنگ بہت اچھی ہے، وہ آگے مزید ریکارڈ قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال 2021 کا ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

بابر اعظم کو یہ اعزاز گذشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز میں 228 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے جیتنے والے دونوں میچزمیں بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں سنچری جبکہ دوسرے میچ میں 82 گیندوں 94 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم نے انگلینڈ کےخلاف تین میچز میں 177 رنزاسکور کیے تھے جبکہ اس سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کے لئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلادیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version