Advertisement

یاسر شاہ کی مشہور لاہوری ٹک ٹاکر علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر یاسر شاہ کی مشہور لاہوری ٹک ٹاکر علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ لاہور کی مشہور ٹک ٹاکر علیزے شاہ کے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر شاہ نے سرخ رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ انہوں نے سرخ رنگ کی جیکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی زیادتی کیس میں یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر شاہ کے ہمراہ موجود ٹک ٹاکر نے بھی سرخ رنگ کا لباس اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے کم کپڑے پہن رکھے ہیں۔

Advertisement

اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’گراؤنڈ میں ان سے کچھ نہیں ہوتا، بس اب یہ اسی لائق رہ گئے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر شاہ کے قریبی دوست فرحان کے خلاف 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا ہے۔

اس کیس میں یاسر شاہ کے خلاف بھی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جس میں ملزم کو معاونت فراہم کرنا شامل ہے جبکہ مقدمے میں لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ یاسر شاہ انہیں دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

Advertisement

لڑکی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے فرحان نامی شخص نے گن پوائنٹ پر انہیں زیادتی کانشانہ بنایا اور اس دوران وہ ان کی ویڈیوز بھی بناتا رہا جبکہ لڑکی کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نے اپنے دوست کی بھرپور معانت کی اور ویڈیوز وائرل کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ پر ایسے الزامات سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے واقعات سے بورڈ کی بدنامی ہوتی ہے جبکہ انہوں نے اس واقعہ کو افسوس ناک بھی قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version