Advertisement

پی ایس ایل کے لیے 15 بیک اپ کھلاڑی منتخب

کراچی: مینجمنٹ نے پی ایس ایل 7 کے لیے 15 بیک اپ کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز نے بیک اپ کھلاڑیوں کے طور ہر 15 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جس میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود اور آرش خان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بیک کھلاڑیوں کے طور پر عامر جمال، عماد بٹ، ناصر نواز، امام الحق، زاہد محمود، طیب طاہر، حسان خان، بسم اللہ خان، ابرار احمد اور عمر صدیق کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کھلاڑیوں کو بیک اپ کے طور پر اس لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ اگر ایونٹ کے دوران کسی کھلاڑی کا کووڈ مثبت آجائے تو اس کھلاڑی کے بیک اپ کے طور پر دوسرا کھلاڑی فوری طور پر تیار ہوگا۔

بیک اپ میں شامل کھلاڑی بھی 20 جنوری سے کراچی کے بائیو ببل کا حصہ بن کر ایونٹ کے اختتام تک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم اور عائمہ بیگ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس ترانے کو پروڈیوس عبداللہ صدیقی کریں گے۔ پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ اگلے ہفتے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پہلا موقع ہو گا جب عاطف اسلم پی سی بی کے میگا ایونٹ کا گانا گائیں گے جبکہ آئمہ بیگ اس سے قبل گذشتہ سال گروو میرا  ترانے میں اپنی آواز کا جادو چلا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز رواں ماہ 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version