Advertisement

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبرادی پر انوشکا شرما جذباتی

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبراد ہونے پر انوشکا شرما نے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی نامور ادکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

 

شوہر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی میچ ہارنے پر بعض اوقات رو پڑتے تھے، مجھے آج بھی یاد ہے جب آپ نے 2014 میں ایم ایس دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر آپ کو کپتان بنانے کا بتایا تھا‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے اسی روز بعد میں ایم ایس دھونی، آپ کی اور اپنی وہ گفتگو یاد ہے جب دھونی نے مزاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تمھاری داڑھی کتنی جلد سرمئی ہوگی۔

انوشکا شرما نے کہا کہ ’اس دن کے بعد سے میں نے صرف داڑھی ہی سرمئی ہوتی نہیں دیکھی بلکہ آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور میں انڈین کپتان کے طور پر آپ پر فخر کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا کہ اچھی سوچ، نیت، ارادہ اور مثبت طرز آپ کو آگے لے جاسکتا ہے، ایسا ضرور ہے لیکن یہ چیلنجز کے بغیر ممکن نہیں اور یقیناً ان چیلنجز میں بہت سے فیلڈ سے متعلق نہیں تھے لیکن یہی تو زندگی ہے ناں؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کسی چیز کو اپنی سوچ کے سامنے نہیں آنے دیا، میں آپ سے محبت اور فخر کرتی ہوں۔ آپ نے کامیابیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کی جبکہ بعض اوقار ہارنے میں آپ کی آنکھیں نم ہوجایا کرتی تھی اور آپ یہ سوچتے تھے کہ اس سے مزید بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

انوشکا شرما کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ پرفیکٹ نہیں اور خامیاں رکھتے ہیں لیکن آپ نے کبھی انہیں چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ انڈین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی دستبرادر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا ایک اختتام ہے۔ 7 برس کی طویل جدوجہد اور محنت کہ جس کا مقصد ٹیم کو ایک نئی جہت اور سمت کے ساتھ کامیابیوں سے ہمکنار کروانا مقصود رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ذمہ داری پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ نبھائی اور اپنا 120 پرسنٹ کردار ادا کیا ہے، میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ایک طویل عرصے تک یہ ذمے داری نبھانے کا موقع دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بابت وژن میں میرا ساتھ دیا اور میں ایم ایس دھونی کا بھی مشکور ہوں کہ انۃوں نے مجھ پر بطور کپتان اعتبار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version