Advertisement

بگ بیش لیگ: حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد ماسک پہن لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے پاسک پہن لیا۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو میلبرن اسٹار کے آفیشل اکاؤنٹ سے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

https://twitter.com/StarsBBL/status/1480753595758698502?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480753595758698502%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1035798

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف نے پرتھ اسکارچر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بیٹر پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی جیب سے ماسک نکالا اور پہن لیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے ہاتھوں کے اشارے سے سینیٹائزر سے بھی ہاتھ صاف کیے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں اب تک 17 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 464 رنز دے کر 28 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سب سے زیادہ ایک میچ میں حارث رؤف نے 27 دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں حارث رؤف کو 2 میچز میں بہترین بولنگ کرنے کی بنیاد پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے جبکہ انہوں نے فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے 4 کیچز بھی پکڑے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حارث رؤف نے میلبرن رینگیڈر کے خلاف کھیلتے ہوئے انتہائی مشکل کیچ پکڑا تھا جس پر انہوں نے خوب داد بھی سمیٹی تھی۔

حارث رؤف نے اوکونل کی گیند پر ایرون فنچ کے بلند شاٹ کو باؤنڈری لائن پر کیچ کیا تھا، انتہائی اونچا کیچ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا توازن  کھوکر باؤنڈری لائن کے دوسری طرف چلے گئے تھے۔

تاہم باؤنڈری لائن سے باہر جانے سے قبل ہی انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو ہوا میں اچھال دیا تھا اور توازن صحیح کرکے فوراً باؤنڈری لائن کے اندر آکر گیند کو دوبارہ پکڑ لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version