Advertisement

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ

کراچی: آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ آج ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا ہے۔

آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ آج دوپہر 12 بجے دبئی سے بذریعہ مانچسٹر، برج ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے اور وہ دس روز تک دبئی میں آئیسولیشن کریں گے جبکہ آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔

غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈھاکا میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہوگئی جبکہ انہیں سری لنکا نے 22 رنز سے شکست دی تھی۔

 انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 147 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اور پاکستان انڈر 19 ٹیم صرف میچ کے آخری اوور میں صرف 125 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version