Advertisement

گمراہ کن معلومات پر جوکووچ کو پانچ سال قید کا خطرہ

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے وفاقی سرکٹ کورٹ کے حلف نامے میں کہا ہے کہ ان میں 16 دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

جج نے بالآخر فیصلہ کیا کہ جوکووچ کا ویزا منسوخ نہیں کیا جانا چاہیئے اور انہیں آسٹریلیا میں ٹینس کھیلنے کے لیے رہنے دینا چاہیئے۔

تاہم بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے مثبت نتیجے کے متعلق 16 نہیں بلکہ 17 دسمبر کو معلوم ہوا تھا،جس کی وجہ سے وہ 16 تاریخ کو عوامی تقاریب میں گئے۔

عدالت کو گمراہ کن معلومات دینے پانچ سال قید تک کی سزا ہے۔

بدھ کو جوکووچ کو ایک تصوری میں 17 جنوری سے شروع ہونے والے گرینڈ سلیم سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Advertisement

قوی امکان ہے جوکووچ کو شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا کیوں کے وہ مردوں کے ریکارڈ 21ویں ٹائٹل کی دوڑ میں ہیں اور میلبرن میں یہ ان کا 10 واں ٹائٹل ہے۔

تاہم، عین ممکن ہے انہیں واپس گھر بھیج دیا جائے۔

جوکووچ کی قسمت کا فیصلہ وزیر امیگریشن ایلکس ہاک کریں گے جو ذاتی طور پر معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ویزا کینسل کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، جس کے سبب ٹینس کے عالمی نمبر ایک پر آسٹریلیا میں تین سال تک داخل نہیں ہو سکیں گے۔

یہ فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version