Advertisement

پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے فروغ کیلئے بڑا معاہدہ

پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال  کے فروغ  کے لیے انگلش کلب اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فٹبال کو فروغ دینے کے لیے انگلش کلب سوین ڈن ٹاؤن کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کراچی  پہنچے ہیں۔

کمشنر کراچی اقبال میمن  نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے انگلش فٹبال کلب سے معاہدہ کرلیا۔

انگلش کلب سوین ڈن ٹاؤن اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔ا

اس معاہدے کے تحت کراچی کے 20 باصلاحیت فٹبالرز اور 2 کوچز انگلینڈ جاکر فٹبال کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔پاکستانی فٹبالرز اور کوچز 2 سال تک انگلش کلب میں فٹبال کھیلیں گے۔

Advertisement

زیویر آسٹن کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کو فروغ دینے کے لیے کراچی آیا ہوں ۔ہمارے فٹبال کلب میں پاکستانی کھلاڑی یورپ طرز کی فٹبال سیکھ سکیں گے۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں فٹبال کی بہتری کے لیے انگلش کلب سے ایم او یو سائن کیا ہے ۔ کراچی کے نوجوان انٹرنیشنل کلب میں فٹبال کھیل سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version