کراچی کنگز میں محمد عمران جونیئر کی جگہ میر حمزہ کی شمولیت

کراچی کنگز نے محمد عمران جونیئر کے جزوی متبادل کے طور پر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیا ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لاہور لیگ کے میچز سے قبل کراچی کنگز نے محمد عمران جونیئر کے جزوی متبادل کے طور پر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
محمد عمران جونیئر کی جگہ میرحمزہ کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔
کراچی کنگز پہلے مرحلے میں مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 13 فروری سے پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔
کراچی کنگز کو دوسرے مرحلے میں نہ صرف اپنے باقی تمام پانچ میچز جیتنے ہوں گے بلکہ انہیں نیٹ رن ریٹ کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم زیادہ تر اپنے ٹاپ فور بلے بازوں پر بھروسہ کر رہی تھی لیکن ان کے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان ابھی تک اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
محمد نبی اور جو کلارک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کراچی کی بیٹنگ مزید پریشانی کا شکار ہے جبکہ محمد عامر کے انجری کے سبب ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی باہر ہونے پر بالنگ بھی خاصی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

