بابر اعظم بدستور ون ڈے کے نمبر ون بیٹر برقرار

بابراعظم
آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم بدستور نمبر ون بیٹر برقرار ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بابر اعظم 873 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بیٹر برقرار ہیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1491325750041006082
اس فہرست میں دوسرا بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ہے جو 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما 807 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ویرات کوہلی پر سبقت لے گئے
بھارتی کپتان روہت شرما جلد ویرات کوہلی کو پچھے چھوڑنے والے ہیں جبکہ ان کے درمیان صرف 21 پوائنٹس کا فرق باقی ہے۔
پاکستانی بیٹر فخر زمان بھی ون ڈے کی ٹاپ 10 بیٹرز رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، ان کا 741 پوائنٹس کے ساتھ نواں نمبر ہے۔
علاوہ ازیں جوئے روٹ کو بھی ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم دوسری پوزیشن پر آگئے
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بھی بابر اعظم سرفہرست اور ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر تھا۔
دو ہفتے قبل جاری کی گئی فہرست میں تیسرا نمبر حیران کن طور پر حال ہی میں ریٹائر ہونے والے روس ٹیلر اور بھارتی کپتان روہت شرما کا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

