Advertisement

کھلاڑیوں میں مختصر وقت میں مختلف فارمیٹس کو اپنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے، ہارون رشید

کھلاڑیوں میں مختصر وقت میں مختلف فارمیٹس کو اپنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے، ہارون رشید

کھلاڑیوں میں مختصر وقت میں مختلف فارمیٹس کو اپنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے، ہارون رشید

ہارون رشید کا دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں مختصر وقت کے دوران مختلف فارمیٹس کو اپنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز کو پی ایس ایل کے تین سے چار دنوں بعد آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی دکھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں اتنے کم دنوں کی وجہ سے یقیناً فرق کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پڑے گا لیکن ان کے بقول آسٹریلیا کی ٹیم بھی تو سری لنکا سے ایک روزہ سیریز کھیل کر آرہی ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ اب یہی کرنا ہوتا ہے کہ کبھی وائٹ بال سے کرکٹ کھیلی جائے اور اس کے فوراً بعد ریڈ بال سے کھیلی جائے، یقیناً پی سی بی نے بھی اس حوالے سے ضرور سوچا ہوگا۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ پلیئرز میں مختصر وقت کے دوران مختلف فارمیٹس کو اپنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں میں کتنے ایسے کھلاڑی شامل ہوں گے جو کہ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے اور ان کے بقول ایسی صورت میں بہت سے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع مل جائے گا۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک موجودہ صورت حال میں سب سے بڑا مسئلہ بائیو سیکیور ببل کا ہونا چاہیے کہ پی ایس ایل سے فارغ ہونے کے بعد پاکستانی پلیئرز بائیو سیکیور ببل کی پابندی کیسے کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کیخلاف شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان ہونے والی سیریز کا انعقاد دستیاب تاریخوں کے حساب سے ہی کیا جاتا ہے کیونکہ اگلے پانچ سالوں کے لیے میچز کی تاریخیں طے کر دی جاتی ہیں۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں اور پاکستان کے لیے یہی اچھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی پی ایس ایل کے فوری بعد آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Advertisement

 انہوں نے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس بہت کم وقت بچے گا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version