شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کیخلاف شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم جب آخری بار پاکستان آئی تھی تو اس وقت میں پیدا نہیں بھی ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے ،اچھی کارکردگی دکھا کر کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغازکرنا چاہتا ہوں۔ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف کارکردگی سے اعتماد اور اسٹیٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔
شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کے بالنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ حسن علی کے ساتھ مل کرحریف بیٹرز کو دباؤ کا شکار کیا تھا، اسی تسلسل کو جاری رکھیں گے۔
AdvertisementPakistan bowling spearhead @iShaheenAfridi is looking forward to the #PAKvAUS series. The 21 year-old wants to lead the bowling attack in the series and continue his sensational all-format 2021 bowling form. #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/jWUt2eEkqa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 12, 2022
انہوں نے کہا کہ یقین ہے دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریز کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آسٹریلیا سیریز میں شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی میچ کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

