پی ایس ایل 7 فائنل: بازی پلٹنے والے کھلاڑی؟

پی ایس ایل 7 فائنل: بازی پلٹنے والے کھلاڑی؟
لاہور: پی ایس ایل 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے دونوں ٹیموں کے ایسے کھلاڑیوں کو بارے میں جو بازی کو پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
ملتان سلطانز
ملتان سلطان کے کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان اب تک فل فارم میں کھیل رہے ہیں اورانہوں نے 11 میچز میں 532 رنز اسکور کیے۔
محمد رضوان ملتان سلطانز کے لیے ترپ کے پتے کی اہمیت رکھتے ہیں جو کسی وقت بھی بازی کو پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
ملتان کے شان مسعود بھی 11 میچز میں 459 رنز اسکور کرچکے ہیں جس کے باعث وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں بولنگ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر، خوشدل شاہ اورشاہ نواز دھانی اپنی مخالف ٹیم کو گھومتی اورتیز گیندوں سے پریشان کررہے ہیں۔
عمران طاہر، خوشدل شاہ اورشاہ نواز دھانی ایونٹ میں اب تک 16،16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ یہ تینوں بولرز کسی وقت بھی ہارے ہوئے میچ کو جیت میں بدل سکتے ہیں۔
لاہر قلندرز
اگر ہم لاہور قلندرز کی بات کریں تو ان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز، چوکے، چھکے اور باؤنڈریز لگائی ہیں۔
بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے اپنے مخالف بیٹسمین کو پریشان کررکھا ہے جبکہ لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کیٹیگری میں 17 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
لاہور قلندرز کے زمان خان اس کیٹیگری میں 16 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پو موجود ہیں جبکہ راشد خان بھی اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک تین مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جس میں دو میچز ملتان سلطانز اورایک میچ لاہورقلندرز نے جیتا ہے۔
اس سے قبل پلے آف مرحلے کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا میچ دیکھنے کو ملا تھا جو ملتان سلطانز نے اپنے نام کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

