Advertisement

سہیل تنویر کا بین کٹنگ کے ساتھ ہونے والے معاملے پر رد عمل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیم فاسٹ بالر سہیل تنویر نے بین کٹنگ کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر رد عمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو بین کٹنگ سے میرا معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی ہسٹری ہے، یہ معاملہ پہلے بھی 2018 میں ہوچکا ہے۔ بین کٹنگ نے چھکا مار کے جملے بولے  تھے جس پر ان کو اگلی گیند پر آؤٹ کرکے میں نے وہ نازیبا اشارہ کیا تھا تاہم  اگلی صبح ان سے اپنے رویے کی معذرت کرلی تھی۔

سہیل تنویر نے مزید کہا کہ  گزشتہ رات جب انہوں نے دو چھکے لگائے تو انہوں نے مجھے کہا یاد ہے سی پی ایل میں بھی ہم آمنے سامنے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بات 2018 میں ختم ہوچکی تھی لیکن جب انہوں نے دوبارہ کیا تو میں حیران رہ گیا پھر جب میں نے کیچ پکڑا تو میں نے غصے میں وہ نازیبا اشارہ کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس کو نظر انداز کیا جاسکتا تھا۔

سہیل تنویر نے کہا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں صرف ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version