پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بلائنڈ کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بلائنڈ کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بلائنڈ کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹرکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 بلائنڈ کھلاڑیوں کو آئندہ 6 ماہ کے لئے سینٹرل کنٹرکٹ دے دیا ہے۔
اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 17 ہزار 500 روہے، بی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو14 ہزار 500 روپے اور سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 12 ہزار 500 روپے ماہانہ ملیں گے۔
اے کیٹیگری میں ناصر علی اور بدر منیر شامل ہیں، بی کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد راشد، محمد اکرم اور انیس جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔
سی کیٹیگری میں ریاست خان، معین اسلم، فخر عباس، مطیع اللہ، شاہزیب حیدر، ہارون خان، محمد صفدر، اسرار حسن کو شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایوب خان، فیصل محمود اور ثناءاللہ خان کو بھی سی کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News