تین براعظموں کے تین عظیم کپتانوں کی پی سی بی پوڈ کاسٹ میں شرکت

تین براعظموں کے تین عظیم کپتانوں کی پی سی بی پوڈ کاسٹ میں شرکت
تین براعظموں کے تین عظیم کپتان ایلن بارڈر، وسیم اکرم اور مائیکل ایتھرٹن کی پی سی بی پوڈکاسٹ میں شرکت۔
ایلن بارڈر، وسیم اکرم اور مائیکل ایتھرٹن نے آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر کا کہنا تھا کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نام بنانے کا سنہری موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم اس مرتبہ پاکستان کو پاکستان میں ہرا کر تاریخی دورے کو یادگار بناسکتی ہے۔ بابراعظم سے بہت متاثر ہوں، ان کی تکنیک بہت اچھی ہے۔
Hear how three legends from three different continents – Border, @wasimakramlive and @Athersmike discuss Australia’s tour of Pakistan.
38th edition of PCB Podcast is out now!https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/02/647442/amp/ pic.twitter.com/DhHI1vFyb0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2022
ایلن بارڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں تیزی سے ایک یونٹ بن کر ابھر رہی ہے، یہ ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کا 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کے مجموعی منظر نامہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی، بیٹنگ میں بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی ہمارا ہتھیار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا اپنی بہترین ٹیم پاکستان بھیجنا بڑی خوشخبری ہے۔
مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کا اپنی ہوم کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا لازمی ضرور تھا مگر یہ کوئی پائیدار حل نہیں تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

