پی ایس ایل 7: پی سی بی لاہور میں شائقین کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کی خواہش مند

پی ایس ایل 7: پی سی بی لاہور میں شائقین کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کی خواہش مند
لاہور: پی ایس ایل 7 کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے پی سی بی شائقین کی تعداد بڑھانے کی خواہش مند ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی میں جاری ہیں جس میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا ہے۔
دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ پی سی بی لاہور میں شائقین کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کی خواہش مند ہے۔
اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام کا این سی او سی سے رابطہ ہوا ہے جبکہ حکام نے این سی او سی سے تعداد بڑھانے کی اجازت مانگ لی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ اگلے ایک دو روز میں ہوگا جبکہ پی سی بی 27 فروری تک جاری رہنے والے آخری مرحلے میں 50 فیصد تماشائیوں کو اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جس میں اب تک 9 میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ ملتان سلطانز اب تک سب سے زیادہ میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، لاہور قلندرز کا دوسرا نمبر، اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چوتھا نمبر ہے پشاور زلمی اور کراچی کنگز پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News