Advertisement

آئی سی سی انڈر 19 ٹیم کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے بعد انڈر 19 کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان اور اویس علی کو انڈر 19 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے کپتان بھارتی کھلاڑی یش دھل کو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کا تاج بھارت نے اپنے نام کیا ہے جبکہ انہوں نے فائنل میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے بین الاقوامی انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل وطن واپس پہنچ گئے ہے۔

قومی ٹیم بارباڈوس سے  براستہ لندن و دبئی اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ذیشان ضمیر، فیصل اکرم اور کپتان  قاسم اکرم ہی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

کپتان قاسم اکرم اور فیصل اکرم کراچی کنگز کو جوائن کریں گے جبکہ ذیشان ضمیر اسلام آباد یونائیٹڈ  کو جوائن کریں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑٰی اسلام آباد سے اپنے اپنے شہروں میں روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے تاریخ رقم کی تھی لیکن انہیں انڈر 19 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف پانچویں پوزیشن کے میچ میں 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version