غیر ملکی کھلاڑی کی فیصل آباد کی سڑکوں پر سائکلنگ

سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی کھلاڑی کی فیصل آباد کی سڑکوں پر سائکلنگ کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی کھلاڑی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو فیصل آباد کی سڑکوں پر سائکلنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس تصویر کو پاکستان کے سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے شیئر کیا ہے۔
Famous player pic.twitter.com/VyBXqCfuDc
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) January 30, 2022
راشد لطیف کی جانب سے اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ رشد لطفیف نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’مشہور کھلاڑی‘ لکھا ہے۔
کسی غیر ملکی کھلاڑی کو پاکستان میں بغیر پروٹوکول کے یوں عام حالات میں گھومتے دیکھ کر شائقین بھی خوش ہوئے تاہم ہم آپ کو اس تصویر کی حقیقت بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،غیرملکی کھلاڑیوں کےسیرسپاٹےاوردیسی ڈنر
تصویر میں موجود کھلاڑی کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور ان کا نام فنی ڈی ویلیئرز ہے جو سابق فاسٹ بولر ہیں جبکہ یہ تصویر 1996 میں جنوبی افریقہ کے پاکستان کے دورے کے موقع پر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2008 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے۔
پاکستان میں بین الااقوامی کرکٹ کی تو واپسی ہوگئی ہے لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی کھلاڑی کے بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے نقل و حرکت پر پابندی ہے اور صرف ہوٹلز و اسٹیڈیم تک ہی کھلاڑیوں کو محدود رکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

