پی ایس ایل 7: سی سی پی او لاہور کا پہلے سے زیادہ موثر سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کا دعویٰ

لاہور: سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے حالیہ پی ایس ایل میں پہلے سے زیادہ موثر سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے میچ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے حالیہ پی ایس ایل میں پہلے سے زیادہ موثر سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی سی پی او لاہور فیاض دیو کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے، آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان میچ کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ، سیف سٹیز اتھارٹی سمیت دیگراداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشنز کئے جا رہےہیں۔
فیاض دیو کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹیمز کی قیام گاہ، روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیموں کی پیٹرولنگ بڑھا دی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ٹیموں کے روٹ کی بلند عمارتوں، اہم پوائنٹس پر اسنائپرز تعینات کئے جائیں جبکہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک مسائل کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوا جبکہ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰم میں کھیلے گئے۔
ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوا ہے جس کے میچز 27 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈٰم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

