اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کے بعد پال اسٹرلنگ کی بھی اچانک واپسی

لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمینیٹر میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کی واپسی کے بعد اب آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ بھی واپس آگئے ہیں۔
پال اسٹرلنگ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ لاہور قلندرز کے خلاف آج رات ہونے والے ایلیمینیٹر میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
🚨🚨🚨
AdvertisementIrish legend @stirlo90 is back in Pakistan, he has tested negative & will be available for selection.#LQvIU #HBLPSL7 #UnitedWeWin #RedHotSquad🦁 pic.twitter.com/Z69ln6BN4N
— Islamabad United (@IsbUnited) February 25, 2022
یاد رہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے درمیان وطن واپس چلے جانے والے ایلکس ہیلز 23 فروری کو اچانک واپس آگئے تھے۔
ایلکس ہیلز نے گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر 1 میں پشاور زلمی کے خلاف 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

