Advertisement

میکسویل کا دورہ پاکستان سے باہر ہونے کا خدشہ

میکسویل

شادی کے باعث آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا دورہ پاکستان سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

کرک انفو کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل شادی کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز اور دورہ پاکستان سے باہر ہوسکتے ہیں۔

گلین میکسویل کا فاکس کرکٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے شادی اور شیڈول کو لے کر بات چل رہی تھی  لیکن اچانک شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے میں سیریز میں شامل نہیں ہوسکوں گا۔

خیال رہے کہ میکسویل ابھی میلبورن میں ہی موجود ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل اپنی بھارتی منگیتر ونی رمن سے 27 مارچ کو شادی کرسکتے ہیں جبکہ ان کی شادی کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا چل رہی ہے۔

کچھ دنوں قبل میکسویل اور رمن کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جو تمل زبان میں چھپا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں نے 2020 میں منگنی کی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ونی کا تعلق تمل ناڈو سے ہونے کی وجہ سے شادی تمل روایات کے مطابق ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  کھلاڑی گلین میکسویل کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی

خیال رہے کہ گلین میکسویل نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں کل 323 اننگز میں 28 کی اوسط سے 7780 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی پانچ سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے آف اسپن کرواتے ہوئے 120 وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version