Advertisement

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان میں تین ون ڈے اور ایک ٹونٹی میچ کھیلنا ہے جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

دورہ پاکستان کے لئے 16 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایرون فنچ آسٹریلیا وائٹ بال اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں 16 رکنی اسکواڈ میں مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گا جس کا پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دورے میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version