Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے

رولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے

رولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آباد : رولپنڈی ٹیسٹ کے لیےقومی کھلاڑی اظہر علی، بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق اظہر علی، بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں جبکہ بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ پی ایس ایل میں نمائندگی کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے لیکن دومنوں کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل، امام الحق اور فواد عالم دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ، بابر اعظم، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنےکے بعد 27 فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اورمہمان ٹیم پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 مارچ کو کھیلا جائے گا جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز میں شامل دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اورآخری میچ 21 سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version