Advertisement

پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا

پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا

پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے دوسرے مرحلے کا آخری اور سیزن کا 30 واں میچ آج کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Advertisement

آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی مدمقابل آچکی ہیں جس میں لاہور قلندرز نے 29 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا اور لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 199 رنز اسکور کردیے۔

Advertisement

جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی اسکور کرسکی تھی۔

اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز لاہور کے زمان خان نے حاصل کیا تھا جس میں انہوں نے 32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version