ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا
ویلنگٹن: آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے گارڈنر نے ویمنز ورلڈ کپ میں ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
اس میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے گارڈنر نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے جبکہ اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
https://twitter.com/ChloeAmandaB/status/1506070706550763521
میچ کے دوران مگن ڈوپریز کی اننگ جاری تھی کہ انہوں نے 14 بناکر ایک بال پر ہٹ کی جو ہوا میں اڑتی ہوئی باؤنڈی کی جانب جارہی تھی کہ ایشلے گارڈنر نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی اس ایونٹ میں مسلسل یہ چھٹی جیت ہے جبکہ انہوں نے ایونٹ میں بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

