Advertisement

اسٹیو اسمتھ بگی کیم سے ناخوش

آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بگی کم سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز  کے آخری میچ کا آغاز آج سے ہوا ہے۔

میچ کے گیارہویں اوور میں حسن علی نے گیند کی تو اس وقت مڈوکٹ کی باؤنڈری پر بگی کیم حرکت کر رہا تھا جس پر اسٹیو اسمتھ نے امپائر سے شکایت کی کہ گیند ہوتے وقت اسے ساکت رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ بگی کیم ایک چھوٹی روبوٹک گاڑی ہے جس پر کیمرا لگا ہوتا ہےاور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ضرورت کے مطابق پورے گراؤنڈ میں کہیں  بھی لے جایا جاسکتاہے۔

تاہم عموماً وہ باؤنڈری کے باہر ہی اطراف میں چکر لگاتی رہتی ہے اور وقفے کے دوران کبھی گراؤنڈ میں داخل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی  میچ بھی کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version