آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک بہت خطرناک ہے، عبداللہ شفیق

قومی ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک بہت خطرناک ہے اوران کے خلاف سنچری کرنے پر خوش ہوں۔
پنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیسٹ اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سنچری اسکور کرنے سے کیریئر میں مزید اعتماد ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پچ بلے بازوں کے لیے بہت چیلنجنگ تھی۔ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا لیکن پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
Abdullah Shafique’s maiden test century in the making- a treat to watch! #BoysReadyHain l #PAKvAUS @imabd28 pic.twitter.com/2GqysSnscy
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
عبداللہ شفیق نے کہا کہ میرے ذہن میں ہمیشہ محنت اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔قومی ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر بہت کچھ سیکھا ہے۔
واضح رہے کہ عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
عبداللہ شفیق نے امام الحق کے ہمراہ 41 برس بعد آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک میچ کی دونوں اننگز میں اوپننگ سنچری شراکت قائم کرکے ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

