Advertisement

ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا

ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا

ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے جارہے ہیں جس کے لیے وہ انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

لاہور میں پریکٹس سیشن کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا نے اب تک سیریز یں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، ان کی ٹیم کو بابر اعظم جیسا بیٹر کررہا ہے اور پھر پاکستان کے پاس شاہین شاہ جیسا بولر موجود ہے جو ورلڈ کلاس بولر ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے پاس حارث رؤف، حسن علی اورکئی نوجوان فاسٹ بولر بھی موجود ہیں، پاکستان کے بولرز اچھے ہیں اور یہ ایک چیلنج ہے۔

ٹریننگ سیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا، اب تک سب اچھا جارہا ہے اور جب ہم ہوٹل سے نکلے تو پرجوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہیں لیکن لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہوگا۔

ایرون فنچ کا مزید کہنا تھا کہ ان پچز پر اچھا اسکور نظر آرہا ہے، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہوگی، ٹیم کو بنانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور اس وقت ہمارا فوکس آئندہ ورلڈ کپ پر ہے جس کے لے کمبینیشن بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version