Advertisement

پاکستان نے بابر اور امام کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

پاکستان

پاکستان

پاکستان نے کپتان بابراعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے ٹیم کا جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 118 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ فخرزمان نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان میچ وننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

بابراعظم اور امام الحق کے درمیان بھی 111 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی اس دوران امام الحق نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے انٹرنشینل کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ وہ 106 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے ، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے بھی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے 73 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور وہ 114 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے جب کہ انہوں نے بھی اپنی اننگز میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔

بابراعظم نے  کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی جانب سے بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں جب کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے واحد پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں پاکستانی کپتان  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں  تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بنے تھے۔

Advertisement

اس سے قبل  دوسرے ون ڈے میچ میں  پاکستان  نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور میں ایک کے مجموعی اسکور پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم سنچورین بین میکڈرموٹ اور ٹریوس ہیڈ نے162 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ٹریوس ہیڈ 163 کے مجموعی اسکور پر 89 رنز بناکر زاہد محمود کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 237 کے  مجموعی اسکور پر گری جب بین میکڈرموٹ 104 رنز بناکر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔ مارنس لبوشین 59 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔

295 کے مجموعی اسکور پر ایلکس کیری اور 301 کے مجموعی اسکور پر کیمرون گرین 5،5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں مارکس اسٹوئنس 49  اور شان ایبٹ 28 رنز بناکر شاہین شاہ  آفریدی کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شا ہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونیئر نے 2 جب کہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی  ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی  تھی۔ شاہین شاہ آفرید کو حسن  علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، خوشدل شاہ، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر ، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1509464870911098880

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں  ایرون فنچ(کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، مارنس لبوشین ، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری ، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، مچل سویپسن اور ایڈم زیمپاشامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version