Advertisement

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی نویں پوزیشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے  جس میں بابر اعظم کی پہلی  اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقاکے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما ایک درجے تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ  آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔

جنوبی افریقا ریسی وینڈر ڈسن دو درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر  آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے فخر زمان کی نویں اور انگلینڈ کے جو روٹ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement

بولنگ کی فہرست میں پہلی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری ، انگلینڈ کے کرس ووکس  کی تیسری، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کی چوتھی ، بنگلادیش کے مجیب الرحمان کی پانچویں، بھارت کے جسپریت بمراہ کی چھٹی اور بنگلادیش کے مہدی حسن میراز کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پانچ درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور افغانستان کے راشد خان ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی، افغانستان کے محمد نبی کی دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے عماد وسیم ساتویں پوزیشن پر موجودہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version