ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ 5 فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم ، محمد رضوان، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب چھٹی اور ساتویں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دو درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
سری لنکا کے پتھم نسانکا 3 درجے تنزلی کے بعد نویں اور بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
🔹 Rashid Khan breaks into top 10 ODI bowlers
🔹 Pathum Nissanka moves to No.9 in T20I batters’ listFull rankings ➡️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/03/285378/amp/ pic.twitter.com/UUXbK8RDme
— ICC (@ICC) March 2, 2022
بالنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈدوسری ، انگلینڈ کے عادل رشید تیسری، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھی اور افغانستان کے راشد خان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹی، افغانستان کے مجیب الرحمان کی ساتویں، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور پاکستان کے شاداب خان دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News