Advertisement

آسٹریلوی کپتان کو سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

پیٹ کمنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹریننگ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ تیاری مکمل ہوگئی، کل سے سیریز شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں  ہورہا۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان نے ویڈیو کانفرنس میں کہا تھا کہ ابھی حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تین فاسٹ بالرز  اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون سے متعلق حتمی فیصلہ  پچ دیکھ  کر ہی کریں گے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کے تین اہم کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی میں پاکستانی ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑی بھی 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر انتہائی خوش ہیں اور سیریزکے آغاز کا بےتابی سے انتظار کررہے ہیں ۔

https://twitter.com/marnus3cricket/status/1499337843465883650

Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں   صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version