اسٹیو اسمتھ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی بلے باز اسٹیواسمتھ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اور اپنی مجموعی طور پر 151 ویں ٹیسٹ اننگ میں 8 ہزار رنز مکمل کرکے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم 151 اننگز میں 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
A new world record for Steve Smith!
AdvertisementThe fastest player ever to 8,000 Test runs #PAKvAUS pic.twitter.com/xmC7iSM7uN
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 24, 2022
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اور اپنی مجموعی 150 ویں اننگ میں اسٹیو اسمتھ 8 ہزار رنز مکمل کرنے سے محض 7 رنز کی دوری پر نے آؤٹ ہوگئےتھے۔انہوں نے 59 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ بگی کیم سے ناخوش
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین9 ہزار، 10 ہزار، 11 ہزار اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز کمار سنگاکارا کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News