Advertisement

صرف 1 رن دے کر آسٹریلیا کی7 وکٹیں اڑانے والے پاکستانی کھلاڑی

صرف 1 رن دے کر آسٹریلیا کی7 وکٹیں اڑانے والے پاکستانی کھلاڑی

صرف 1 رن دے کر آسٹریلیا کی7 وکٹیں اڑانے والے پاکستانی کھلاڑی

کیا آپ پاکستان کے ایسے بولر کو جانتے ہیں جس نے صرف  1 رن دے کر آسٹریلیا کی7 وکٹیں اڑائی تھیں۔

 آج ہم آپ کو بتائیں کے پاکستان کے ایسے بولر کے بارے میں جسے صرف 1 رن دے کر آسٹریلیا کی7 وکٹیں اڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔

جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی، جنہوں نے اپنی تیز اور گھومتی گیندوں سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چھکے چھڑا دیے تھے۔

پاکستان ٹیم 43 سال قبل 1979 میں مشتاق محمد کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی، اس موقع پر میلبرن میں پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا جس کی دوسری اننگز میں ماجد خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے 353 رنز بناکر آسٹریلیا کو 382 رنز کا ہدف دیا۔

اس میچ میں  پانچویں دن چائے کے وقفے تک آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا تین وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز کا اسکور ہوچکا تھا اور بظاہر آسٹریلیا کو جیت کے لیے آسان ترین ہدف دکھائی دے رہا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں میں مایوسی کا عالم تھا اوربولرز بھی جیت کی امید کھو بیٹھے تھے لیکن ایسے موقع پر سرفراز نواز کے دل میں نجانے کیا آیا اور انہوں نے بول تھام کر کپتان سے کہا کہ ’اب تیار ہوجاؤ‘۔

اور پھر کیا تھا جوں ہی سرفراز نے بول تھامی اور گیند کروانا شروع کی تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم یکے بعد دیگرےآؤٹ ہوتی چلی گئی۔

یوں تو سرفراز نواز 30 سے 35 قدم کا رن اپ لے کر گیند کروایا کرتے تھے لیکن اس دن انہوں نے چھوٹے سے رن اپ سے گیند کروائی اورآسٹریلوی کھلاڑیوں کو نانی یاد کروادی۔

اس دن سرفراز نواز نے صرف ’ایک رن دے کر آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا‘ اوریوں پاکستان بھی ہارتا ہوا میچ جیت گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version