Advertisement

پی ایس ایل 7: سب سے مہنگی فرنچائز کا کوئی کھلاڑی ڈریم ٹیم میں جگہ نہ بناسکا

پی ایس ایل 7: سب سے مہنگی فرنچائز کا کوئی کھلاڑی ڈریم ٹیم میں جگہ نہ بناسکا

پی ایس ایل 7: سب سے مہنگی فرنچائز کا کوئی کھلاڑی ڈریم ٹیم میں جگہ نہ بناسکا

کراچی: پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں اس سیزن کی سب سے مہنگی فرنچائز کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا اختتام ہوگیا ہے جس کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1497999329289654276

ایونٹ کے میچز 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے جبکہ ایونٹ کا پہلا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اوردوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلا گیا۔

اس موقع پر کئی کھلاڑیوں کے اعزاز اپنے نام کیے تو کئی کھلاڑی کوئی خاطرخواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے جبکہ ایونٹ کے اختتام پر پی ایس ایل 7 کی ڈریم ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

ڈریم ٹیم میں 12 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سے سب سے زیادہ کھلاڑی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے موجود ہیں۔

ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑیوں اور لاہور قلندرز کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مزید کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 1،1 کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے سیزن 7 میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والی فرنچائر کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہے جبکہ ملتان اورلاہورکے علاوہ مزید ٹیموں کے بھی صرف 1،1 کھلاڑی کو ہی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز سیزن 7 میں اپنی خراب کارکردگی کے باعث راؤنڈ میچز میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جبکہ پورے ایونٹ میں کراچی کنگز نے صرف ایک میچ ہی جیتا تھا۔

یادرہے کہ رواں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے سپرد کی گئی تھی جس کے بعد یہ امید کی جارہی تھی کہ اس سیزن میں کراچی کنگز ابھر کر سامنے آئے گی۔

تاہم بابر اعظم کا جادو بھی اس فرنچائز پر نہ چل سکا اور کراچی کنگز کو ہر میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version