Advertisement

بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو شکست دے دی

بنگلا دیش نے دو ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز کے پہلے میچ  میں افغانستان کو 61  رنز سے شکست دے دی۔

میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

لٹن داس 60 اور عفیف حسین 25 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ منیم شہریار17، کپتان محمود اللہ 10 رنز بناسکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

یاسر علی 8، مہدی حسن اور شکیب الحسن 5،5 اور محمد نعیم 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شورفل السلام 4 اور نسوم احمد 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور عظمت اللہ عمرزئی نے 2،2 جبکہ راشد خان اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں افغان ٹیم 18ویں اوور میں صرف 94  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نجیب اللہ زادران(27)، عظمت اللہ عمرزئی(20) اور کپتان محمد نبی(16)  کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

Advertisement

قیس احمد 8، حضرت اللہ زازئی اور کریم جنت 6،6 ،مجیب الرحمان 4، درویش رسولی2، راشد خان ایک اور رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے نسوم احمد نے 4، شورف السلام نے 3، شکیب الحسن نے 2 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نسوم احمد کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version