Advertisement

بھارتی ٹیم کا ویرات کوہلی کو 100ویں ٹیسٹ پر خراج تحسین

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویرات کوہلی کو 100 واں  ٹیسٹ میچ کھیلنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں۔ انہوں نے 99 ٹیسٹ میچز میں 27 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی بدولت 50.39 کی اوسط سے 7962 رنز بنارکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موہالی ٹیسٹ: جدیجا کے ناقابل شکست 175 رنز ،بھارت کی پہلی اننگز 574 رنز پر ڈکلیئر

ویرات کوہلی نے بطور کپتان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف  کھیلا تھا جس میں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ انہیں مستقل کپتان 2015 میں مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنایا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم 2019 سے کیریئر میں اتار چڑھاؤ  کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب بالآخر انہوں نے رواں برس جنوری میں جنوبی افریقا سے 1-2 سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کے سب سے کامیاب بلے باز سمجھے جانے والے ویرات کوہلی نومبر 2019 کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

Advertisement

ویرات کوہلی کے مداح ان کے 100ویں ٹیسٹ میں ان سے سنچری کی امید لگائے بیٹھے تھے تاہم وہ 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version